ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کر دی

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ایران نے عمان کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمانی علاقائی پانیوں میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا انتظام بھی ایران کے سپرد کیا جائے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ عمان نے تجویز دی تھی کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کو دونوں ممالک کے درمیان مساوی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے، جس کے تحت 50 فیصد راستہ ایرانی اور 50 فیصد عمانی علاقائی پانیوں میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت بحری جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہو کر عمانی پانیوں سے گزریں گے، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ جو حصہ اس کے علاقائی پانیوں میں واقع ہے، اس کا انتظام ایران ہی کرے گا۔
ایران کے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے
کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ عمانی پانیوں میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا انتظام بھی اس کے سپرد کیا جائے۔ ان کے مطابق اگر عمان نے ایران کی یہ تجویز قبول نہ کی تو آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
