ایران کے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے

ایران نے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے کر دیے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن میں اردن میں موجود امریکی اڈے بھی شامل تھے۔

امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل فضائی دفاعی نظام کے ذریعے راستے میں ہی تباہ کر دیے گئے، جس کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

سعودیہ، سینٹکام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب حالیہ دنوں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حالیہ فوجی کارروائیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، تاہم ایران کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Back to top button