سعودیہ، سینٹکام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے

سعودیہ اور سینٹکام نے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کر دیے۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں ایران نواز گروپوں نے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا اور عراق سے داغے گئے متعدد ڈرون اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے گئے تھے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کیے۔
حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ
سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی افواج اور سعودی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، تاہم ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
