حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر ’’این سی سی غزال‘‘ کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر نے سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اور جاری کی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔اسی لیے حملہ کیا گیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد آئل ٹینکر نے اپنا راستہ تبدیل کیا اور واپس لوٹ گیا۔
سعودی عرب کے بعد کویت سے معاہدہ پاکستان کے لیے امتحان کیوں؟
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ حوثی گروپ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے گا، جسے اس نے محاصرے اور کشیدگی میں اضافے سے متعلق اپنی وسیع حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔
