پنجاب سے 37 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

پنجاب سے 37 ہزار سے زائد افغانی شہریوں سمیت غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت بڑی تعداد میں افراد کو اپنے ممالک بھیجا جا چکا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 37 ہزار سے زائد افغان شہریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 214 افراد اس وقت ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔
آزاد کشمیر میں شکست کے بعد بلاول نے PMLNکو رگڑا کیوں لگایا؟
ان کے مطابق واپس بھیجے جانے والوں میں 11 ہزار 145 ایسے افراد شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز تھے، جبکہ 14 ہزار 709 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بھی ڈی پورٹ کیے گئے۔
