وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

 

 

 

 

وفاقی حکومت کے ابتدائی 28 ماہ کے دوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کےمطابق مارچ 2024 سے جون 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 16 ہزار 766 ارب روپے جب کہ بیرونی قرضے میں 2 ہزار 66 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اس طرح مجموعی قرضوں میں اوسطاً روزانہ 22 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

دستاویزات کےمطابق نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے جب کہ گزشتہ 28 ماہ میں ہونے والے اضافے کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2026 تک بڑھ کر 83 ہزار 642 ارب روپے ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو جون 2026 تک بڑھ کر 59 ہزار 441 ارب روپے ہوا۔

اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134 ارب روپے تھا جو جون 2026 تک بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا۔

 

Back to top button