ایران کی ثابت قدمی نے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا : اسماعیل بقائی

 

 

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا ہےکہ ایران کی ثابت قدمی نے دشمنوں کے اندازوں اور منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران نے کہا کہ پاکستان اور قطر کشیدگی کم کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں،پاکستان اور قطر کے علاوہ کوئی اور ثالث موجود نہیں۔

ترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں 60 دن کی ڈیڈ لائن کی کوئی شرط شامل نہیں،امریکا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

اسماعیل بقائی نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی وجہ امریکا کے غیرقانونی اقدامات ہیں،بعض فریقوں نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کیں، سبوثاژ کرنے کی کوششوں کے باعث مذاکراتی عمل طویل ہوگیا، ایران ڈیڈ لائنز اور الٹی میٹمز کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتا۔

ایران نے امریکی فوجیوں کے سر کی قیمت لگادی

ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ عمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،فریقین آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار پر کام کررہے ہیں، مفاہمتی یادداشت میں مقرر ڈیڈ لائن پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کرنے کےلیے تھی۔

 

Back to top button