امریکی صدر کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں،سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان اپنا اور خطے کا دفاع یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

شہباز شریف نےکہاکہ جنوبی ایشیاء میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیرِاعظم نےکہاکہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوش حال مستقبل کےلیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ مجھے اس بات پر انتہائی خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا تھاکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کس طرح متحد ہورہا ہے اور ممالک بالآخر زیادہ مؤثر انداز میں خود اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

امریکی صدر کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کی عظیم قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں،یہ پہلا بڑا جرأت مندانہ اور اہم قدم ہے۔

 

 

 

Back to top button