وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی لانے کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے رواں مالی سال کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے خالی پڑی تمام آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر عائد پابندی بھی برقرار رہے گی۔
فیصلے کے تحت رواں مالی سال سرکاری سطح پر ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی برقرار رکھی جائے گی۔
اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج کی سہولت اور غیر ضروری سرکاری بیرونی دوروں پر عائد پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی۔
عمران خان اسمبلیوں سے استعفوں کی غلطی دہرانے کو تیار
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں کفایت شعاری کے ان اقدامات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
