امریکا-ایران کشیدگی :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد سے زائد بڑھ گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی کی منڈیوں پر نمایاں ہونےلگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ اگر خطے میں صورت حال مزید بگڑی تو تیل کی قیمتوں میں مزید تیزی آسکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 90 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 3.1 فیصد اضافے کے بعد 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی یا اس میں مزید اضافہ ہوا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بلند ہوسکتی ہیں۔
عسکری کامیابی کے بعد ہی مذاکرات ممکن ہیں، عراقچی کا دوٹوک موقف
تجزیہ کاروں کےمطابق مشرقِ وسطیٰ دنیا کو تیل فراہم کرنےوالا اہم ترین خطہ ہے،اس لیے امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی کی منڈیوں پر فوری اثرات مرتب کرتی ہے۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز یا خطے میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی سپلائی چین میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں پر مزید دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
