کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل

کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، واقعے میں بچ جانے والا بیٹا ہی اہل خانہ کا قاتل نکلا جوکہ نشہ بھی کرتا تھا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات میں بچ جانے والا بیٹا ہی قاتل نکلا جس نے ماں اور تین بھائی بہنوں کو قتل کیا، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے ساتھ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک گھر سے گولیوں سے چھلنی چار لاشیں ملی تھیں اور ایک ہی لڑکا بچا تھا، یہ اکیلا ہی کمرے میں رہتا تھا، پب جی کھیلتا رہتا تھا، والدہ سے پیسے مانگتا تھا واقعے کے روز والدہ نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

سویلینز کا احتساب بھی ریٹائرڈ فوجی بھائی کے ذمے

ملزم نے ڈاکٹر والدہ کا ہی پستول اٹھایا، سب سے پہلے والدہ کے سر میں گولی ماری بعد ازاں ایک ایک کر کے تینوں بہن بھائیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا اور اپنے کمرے میں جاکر بیٹھ گیا بعد ازاں اس نے ڈرامہ کیا کہ مجھے نہیں پتا پیچھے سے کون اہل خانہ کو مار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو تین دن تک لڑکے سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور اس نے کہا کہ وہ قتل کرنے کے وقت اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا۔

Back to top button