افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا انکشاف

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ طالبان حکومت سے مکمل پُرامید نہیں، تاحال افغانستان میں دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کام کر رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی نے یک طرفہ طور پر سیز فائر معاہدہ ختم کیا لیکن جو ملک پر جنگ مسلط کرے گا، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

داخلی و خارجہ سیکیورٹی صورت حال پر مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ طالبان کے حکومت میں آنے سے تمام مسائل کے مکمل حل کی اُمید نہیں لگانی چاہئے۔

افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کام کر رہے ہیں اور افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

حکومت کا اوورسیز پاکستانبیوں کیلئے 3 روزہ کنونشن کا اعلان

Back to top button