عدالت عظمیٰ میں تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دائر

عدالت عظمیٰ میں تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی، تاحیات نااہلی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، بار ایسو سی ایشن صدر احسن بھون کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

دائر کردہ درخواست کے مطابق تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے اور آرٹیکل 3/184 کے اختیار کے تحت عدالت عظمیٰ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی۔

آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا اور عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور متعلقہ حلقے کے ووٹرز کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ملک سے کرپشن پہلے 90 دنوں میں‌ ہی ختم کر دی تھی

تاہم 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، اسی سال دسمبر 2017 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور اس وقت کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو فارن فنڈنگ کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔

Back to top button