خواتین ویکسینیٹرز کو الیکٹرک بائیک دینے کافیصلہ

سندھ حکومت اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے صوبے بھر میں ویکسین فراہمی پر مامور خواتین کو اپنی خدمات مہیا کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وہ خواتین ویکسینیٹرز جو ویکسین فراہم کرنے کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں انہیں مکمل ٹریننگ کے بعد الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔حکومتِ سندھ کا یہ عمل صوبے بھرمیں ویکسین کی تقسیم کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے سامنے آیا جسکا مقصدلاجسٹک چیلنجوں پر قابو پانا اور بروقت اور وسیع ویکسینیشن کوریج کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کل 55 بائکس خواتین ویکسینیٹرز کو فراہم کرنے سے پہلے ان کے تحفظ کیلئے مکمل ٹریننگ دی جائے گی۔جس میں نقل و حمل کے نئے موڈ کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی تربیت شامل
ہوگی۔
