شہبازشریف کےکاغذات  کی منظوری کیخلاف درخواست پرنوٹس جاری

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے صدر ن لیگ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پرآر اوودیگرکونوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظورہونےکیخلاف اپیل کی سماعت  کی ۔ٹربیونل نے شہبازشریف،الیکشن کمیشن ،آر او ودیگر کونوٹس جاری کردیئے۔الیکشن ٹربیونل نے فریقین سے 8جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

اپیل پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے قادر مندوخیل کے بیٹے نے دائر کی تھی۔

ریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کے این اے242سے کاغذات منظور کئے تھے۔

وکیل درخواست گزار نے اعتراض عائدکیا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم کی

کیا یہ بچے گلدستے پیش کریں گے؟

حیثیت سے لی گئی مراعات ظاہر نہیں کی۔

Back to top button