متنازع ٹویٹ،بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن نے بیان ریکارڈ کرادیا
ایف آئی اے میں عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے وائرل پوسٹ کی تحقیقات جاری ہیں۔ بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن نے ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرادیا
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے پیش ہوئے ۔ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔
ایف آئی اے سائبرکرائم میں رؤف حسن سے 4جبکہ بیرسٹرگوہر سے 2گھنٹے تک مختلف سوالات کئے گئے ۔
تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا ۔
ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے ؟ عمران خان کی غیرموجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپ لوڈ ہوتا ہے ۔متنازعہ ٹویٹ کس کی اجازت سے اپ لوڈ کی گئی ۔متنازعہ ٹویٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی وجوہات کیا ہیں۔دونون رہنماؤں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتشی کو جمع کروا دیا ۔
دونوں رہنماؤں نے جواب نامہ جمع کروانے کے بعد بیان الگ سے بھی ریکارڈ کروایا ۔تفتشی ٹیم دونوں رہنماؤں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی ۔
دونوں رہنماؤں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
ایف آئی اے کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی پانی اور جوس سے تواضع بھی کی گئی ۔تفتیش کے بعد رؤف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوئے۔