علی امین گنڈپور کی گورنر خیبرپختونخوا کو پھر دھمکیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کنڈی کو ایک بار پھر دھمکی دیدی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ گورنر کی گاڑیاں بند کردوں گا اور انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔گورنر اور اس کا لیڈر دونوں چور ہیں۔ گورنر کی گاڑیاں بند کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے۔ انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے سیاسی مردار کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سے پختونخوا کے منصوبے ختم کرنا کم ظرفی ہے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں احتجاج کے لیے تیار ہیں۔

پنجاب میں کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکےلیے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

 علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ  نا اہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا۔ یہ ہمارے سروں  پر سوار ہیں اور ہم سر سے اتارنا جانتے ہیں۔ ہم محاذ آرائی نہیں کر رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا قوم کو بتائیں۔

Back to top button