فلم کی فیس میں 3 گنا اضافہ کر دیا گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہیم نے اپنی فلم کی معاوضہ تین گنا بڑھا دیا ہے۔

جان ابراہم اپنی فلموں ’’ستیہ میوا جیاتے 2‘‘ اور ’’بٹلہ ہاؤس‘‘ کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اداکار نے فلمساز آدتیہ چوپڑا کی فلم ’’پٹھان‘‘ کے لیے 20 کروڑ روپے لیے تھے اور ایک ماہ بعد ہی اداکار نے ’’ایک ولن ریٹرنز‘‘ سائن کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان نے اس کے لیے پروڈیوسرزسے 21 کروڑ روپے بطور فیس وصول کیے ہیں، اداکار نے تین برسوں میں اپنی فیس 3 گنا کر دی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شہزادہ اکبر کو منہ توڑ جواب

تاہم جان ابراہم نے بالی ووڈ میں فلم ’’جسم‘‘ سے ڈیبیو کیا تھا جوکہ 2003 میں ریلیز کی گئی تھی، اس فلم میں جان کے ہمراہ اداکارہ بپاشا باسو دکھائی دی تھیں۔

Back to top button