حکومت مہینوں نہیں، دنوں میں جاتی دکھائی دے رہی ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج بھی نیب نے کیس میں توسیع مانگی ہے، جب عدالت نے ثبوت مانگے تو نیب بہانے بنانے لگ گئی، حیران ہوں یہ وہی نیب نے جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری ہی نہیں بلکہ ہے ہی نہیں، کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے چار افراد فواد چودھری سے ملے ہیں جوکہ بالکل غلط اور صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح کے مقدمات بنائے گئے اس سے مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی ہے، نواز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کا انتقام بہت قریب ہے۔

حکومت کی فارن فنڈنگ کیس پر رپورٹ غلط قرار

مریم نواز نے کہا کہ عوام اب اس حکومت کو ایک روز کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں، جو حکومت کے حالات ہیں یہ دنوں میں جاتی نظر آ رہی ہے، مسلم لیگ ن کا ہر ایم این اے، کارکن چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ملک کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلی حکومت نے جس نے کسی بھی مصیبت میں عوام کے جانی نقصان کا ذمہ دار الٹا عوام کو ہی قرار دیا ہے، حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اب تک کئی خاندان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Back to top button