پاکستان میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

پاکستان میں نئی وبائی مرض نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، ملک میں پہلے منی پوکس کیس کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق سعودی عرب سے بےدخل شخص میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پوکس کی علامات تھیں، متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے۔ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔
منکی پوکس سے متاثرہ شخص راولپنڈی یا اسلام آباد کا رہائشی ہے، منکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے ممکنہ منکی پاکس کے کیسز کے سلسلے میں ہدایات جاری کردیں۔وزرات صحت نے تمام اسپتالوں میں مخصوص آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
