اسلام آباد میں 16 سال بعد پہلی بار پولیو کیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 16 سال بعد ایک بچےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال پاکستان میں پولیو کےکیسز کی تعداد سترہ ہوگئی۔
اسلام آباد کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کےبعد اسلام آباد میں 16 سال کےبعد یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہےجب کہ ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں پولیو کیس سامنے آیاہے۔
3سال کے دوران پولیو کے کیسز کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائےانسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نےکہا ہےکہ بدقسمتی سےایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے تاثر ہوا۔ حکومت نے پولیو کےپھیلاؤ کو روکنے کےلیے جامع روڈ میپ بنایاہے۔انہوں نےکہا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی،3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کاہدف ہے،کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کاکہنا ہےکہ ہم ہر بچےتک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کررہے ہیں۔
