پاکستان میں ترقی کی شرح 3فیصد رہنے کاامکان ہے،فیچ

 بین الاقوامی ادارے فِچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح تین فیصد رہے گی۔

پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔ فروری میں انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد لائے گئے: خواجہ آصف

عالمی ادارے کے مطابق برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک آنے کی امید ہے اور بہتر زرعی پیداوار بھی اس میں مدد کر رہی ہے، پچھلےسال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔

فچ ریٹنگز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سےمعاہدےکی امیدبہتر ہے۔

Back to top button