امریکی صدرکا غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کااعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں ببانگ دُہل یہ باتیں کہہ رہا ہوں کہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میری دلچسپی اسے حل کرنے میں ہے۔

امریکی حکام کے مطابق بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ حاصل کرنے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا 0 1
سال مکمل ہو چکے ہوں۔

بچوں کی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی

حکام کے مطابق امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن بائیڈن کے اس نئے پروگرام کیلئے اہل ہوں گے جبکہ نئے پروگرام کے تحت 50 ہزار کے قریب 21 سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کیلئے اہل ہوں گے۔

Back to top button