36گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے  نے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں شدید بارشیں متوقع ،موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرز راجن پور کوٹ ادو لیہ مظفرگڑھ خانیوال لودھراں وہاڑی رحیم یار خان اور بہاولنگر کو بھی الرٹ جاری کردیاگیا۔

وزیر داخلہ کا فرنٹیئرکورہیڈکوارٹرکادورہ،یادگارشہدا پرحاضری

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں ۔ انتظامیہ فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

Back to top button