وزیر داخلہ کا فرنٹیئرکورہیڈکوارٹرکادورہ،یادگارشہدا پرحاضری

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فرنٹیئر کور ساوتھ بلوچستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،یادگار شہدا پرحاضری،پھول بھی چڑھائے۔
فرنٹیئر کور ساوتھ کے آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری۔ یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز اور انسداد سمگلنگ کی کاروائیوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن اور انسداد سمگلنگ کیلئے فرنٹیئر کور ساوتھ کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں ایف سی ساوتھ فرنٹ لائن پر ہے۔ فرنٹیئر کور نے مشکل حالات میں امن کیلئے مثالی خدمات انجام دی ہیں ۔فرنٹیئر کور ساوتھ کے افسران اور جوان بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔فرنٹیئر کور ساوتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کور ساوتھ کی ضروریات کو وسائل میں رہتے ہوئے پورا کیا جائے گا۔بلوچستان کی خوشحالی و ترقی پائیدار امن سے منسلک ہے۔بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔
محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سے
نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیرداخلہ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 4 ارب 70 کروڑ روپے کی غیر قانونی اشیاء کو ضبط کیا گیا ہے۔
36گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری
وزیرداخلہ محسن نقوی کو فرنٹیئر کور ساوتھ کی پیشہ وارانہ کارکردگی کے بارے بریفنگ دی گئی۔
