حقیقی امن کےلیے اسرائیل کی اشتعال انگیزی روکنا ضروری ہے : ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکنا ضروری ہے،اس کےبعد ہی حقیقی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ میں ہر موقع پر کہتا ہوں،اس بحران کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی اشتعال انگیزیاں ہیں۔
ترک صدر نے کہاکہ اسرائیل چاہتا ہے یہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے اور ہمارے علاقے پر بےیقینی اور خوف کی فضا مزید گہری ہوجائے،خطے میں مستقل استحکام مطلوب ہےتو سب کو اپنے قلیل مدتی مفادات ایک طرف رکھنا ہوں گے۔
معاہدہ یاجنگ،ایران کوٹرمپ نےپھردھمکی دیدی
صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ خطے کے ممالک کو خطے سے باہر کے عناصر کے مفادات کے بجائے اپنے شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔
