کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیماری مزید پھیل گئی

امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹربائیڈن نے بتایا ہے کہ ان کے والد کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہیں اور بیماری اب مزید پھیل چکی ہے۔

سابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن اپنے والد کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوئے اور بتایا کینسر واقعی بڑی مشکل بیماری ہے اور انہیں اس طرح دیکھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر ان کے والد کی ہڈیوں اور جسم کے مزید حصوں تک پھیل چکا ہے اور  اس کے اثرات ہڈیوں تک پہنچ گئے ہیں، یہ بڑی تکلیف دہ اور انتہائی کمزور کردینے والی بیماری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد آج بھی ہمارے خاندان کا مرکز ہیں، وہ بہترین والد، بہترین شوہر اور بہترین دادا ہیں، میں اس وقت اپنے والد کی صحت کے بارے میں صرف یہی کہتا ہوں کہ کاش وہ اس حوالے سے زیادہ بات کریں لیکن وہ اپنی بیماری کے بارے میں زیادہ شکایت نہیں کرتے۔

Back to top button