ایف پی سی سی آئی کی پی آئی اےخریدنےکی پیشکش

تاجروں اور صنعت کاروں کی سب سےبڑی تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےپی آئی اےخریدنےکی پیشکش کردی۔

سابق وزیرگوہراعجاز کی پریس کانفرنس

صنعت کاروں کےساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئےسابق نگران وفاقی وزیرگوہراعجازنےکہا کہ ایک اعشاریہ ایک ٹریلین روپےہرسال آئی پی پیز کو دیے جاتے ہیں،35روپےکی بجلی میں12روپےکپیسٹی پیمنٹ ہے،ان پاورپلانٹس نے14 سال پاکستان کا خون چُوسامعیشت ٹھیک چل رہی ہے۔مگر بیشتر پالیسیاں ٹھیک نہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پرسنجیدگی سے سوچنا ہوگا ،جسٹس منصورعلی شاہ

سابق وزیر گوہراعجازنےکہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کاعمل جاری رہناچاہیے، ایس آئی ایف سی پانچوں بڈرزکو بلائےاوران کےاعتراضات سنے۔اگرکوئی پی آئی اےنہیں خریدتا تو ایف پی سی سی آئی اسےخریدنےکےلیےکنسورشیم کااعلان کرتی ہے۔

معروف صنعت کارایس ایم تنویرنےکہا کہ گزشتہ سال زراعت میں گروتھ6 اعشاریہ6 فیصد تھی،آج زراعت تنزلی کا شکار ہے۔صرف70 کروڑکےلیےملک کے ٹاپ50 ایکسپورٹرزپرچھاپےمارےگئے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔جوچل رہی اسے تنگ نہ کیا جائے۔

دیگرصنعتکاروں کاکہنا تھا کہ توانائی کی قیمتوں کی وجہ سےصنعتیں بنداورسرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،حکومت ہوش کےناخن لے۔

Back to top button