فرانس کا موقف منافقانہ، انسانی حقوق پر لیکچر دینے سے باز رہے: عباس عراقچی

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون پر دنیا کو لیکچر دینے سے باز رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ غزہ اور ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت نے فرانس کے اخلاقی دیوالیے پن کو عیاں کر دیا ہے، جبکہ غزہ اور ایران کے معاملے پر فرانس کا مؤقف منافقانہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس کے دہرے معیار کی حقیقت واضح اور شرمناک ہے۔

دوسری جانب نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت ایران کے پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا ہے کہ پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنی صلاحیتوں میں اس قدر اضافہ کریں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز دشمن کی سرزمین تک انجام دیے جاسکیں۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے، تاہم دشمن کے تمام 14 مقاصد کو ناکامی سے دوچار کیا گیا ہے۔

کسی دشمن ملک کا نام لیے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا کہ ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ جنگ کو دشمن کے علاقے تک لے جاسکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہیے۔

 

میر رضا قتل کیس میں کون سی با اثر شخصیت ملوث ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران کو یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے عملی طور پر استعمال کیا جاسکے۔

Back to top button