قیمت کم ملنے پر دلبرداشتہ کسان نے گوبھی مفت تقسیم کر دی

آڑھتی کیجانب سے قیمت 2 سے 5 روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50 من گوبھی مفت تقسیم کردی

نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے پانچ روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔

نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔

سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے۔ کسان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے۔

Back to top button