برطانیہ کیلئےپاکستانی ایئرلائنز کی پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان

برطانیہ کیلئےپاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کیلئےپاکستان پہنچ گئیں۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔
ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائےگی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اےکا آڈٹ کرےگی۔آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اےسمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہونےکے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نےآڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔
سول ایوی ایشن ملازمین کو برطانوی ٹیم کےآڈٹ کےدوران ہفتے کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کردی۔