موٹروےسالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق
موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش ایا ۔بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے انے والی گاڑی سے ٹکرایا۔حادثے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گرے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل اباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا۔
ایجنسیوں کی ہراسانی کے خلاف جج کے خط پر آئی جی پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں پیش
موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کہ ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ۔امدادی کاروائیاں جار ی ہیں۔
ڈی سی چکوال کاکہناہے کہ حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیاگیا۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ولید جاوید، اہلیہ عائشہ ولید، بیٹے ابراہیم ولید اور ہاشم ولید شامل،جانبحق ہونے والوں میں گیس باوزر کا ڈرائیور مغیرات علی اور ہیلپر محمد اشرف شامل ہیں۔