گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا امکان

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کےلیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرادی ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگاہے اور گیس کی اوسط قیمت 1810 روپے 36 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنےکی درخواست کی ہے۔
سوئی سدرن نے 669 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ مانگا ہےاور اوسط قیمت 1920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنےکی درخواست کی ہے۔
اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گیس صارفین سےتجاویز مانگ لی ہیں۔
اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔
اوگرا درخواستوں پر سماعتوں کےبعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کےبعد گیس قیمتوں کا حتمی فیصلہ ہوسکےگا۔
33آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں9 کھرب79ارب وصولی کاانکشاف
خیال رہے کہ گیس کی قیمتوں میں سال میں دو بار نظرثانی کی جاتی ہے،جس کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کرتی ہے اور حکومت اس بنیاد پر مختلف کیٹیگری کےلیے صارفین کی قیمتیں مقرر کرتی ہے۔