کیا اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کرنے والے ہیں؟

معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر خوب پروان چڑھ رہی ہیں، لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے، دونوں اداکار ڈرامہ سیریل ’’جنت سے آگے‘‘ میں میاں بیوی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔گوہر رشید ڈرامہ ’’جنت سے آگے‘‘ میں کبریٰ خان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ان دونوں زبردست ایکٹرز کی شادی کے چرچے بھی عام ہیں۔ دونوں ایکٹرز کے فینز کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے درمیان کیمسٹری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔حال ہی میں گوہر نجی ٹیلی وژن کے ٹاک شو میں شریک ہوئے، اپنی اور کبریٰ کی شادی کے معاملے پر کھل کر بولے، گوہر کا کہنا تھا کہ ان کے اور کبریٰ کے درمیان ایسا کچھ نہیں اور وہ یہ بات اپنے انٹرویوز میں پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ ان کے فینز انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم دونوں (گوہر اور کبریٰ) نے کئی موقعوں پر اس کی وضاحت کی کہ ہم صرف دوست ہیں اور اور ہمارے بیچ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔گوہر نے مزید بتایا کہ کبریٰ ان کے لیے خاندان کے فرد کی طرح ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر اچھے تعلق کو شادی میں بدل دیا جائے، کچھ تعلقات نیچرل ہوتے ہیں، ہم دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے، ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔گوہر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کا ذہنوں پر بہت اثر ہے جس کے مطابق ایک لڑکا اور لڑکی کے درمیان صرف محبت کا رشتہ ہی قائم ہو سکتا ہے، ایک لڑکا اور لڑکی اچھے دوست بھی ہو سکتے ہیں، میرے اور کبریٰ کے درمیان دوستی کے رشتے سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہم بس ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔ایک سوال کے جواب میں گوہر نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی لائف پارٹنر سمجھدار ہو، پروفیشنل ورکنگ وومن ہو اور خیال رکھنے والی لڑکی ہو۔واضح رہے کہ گوہر رشید پاکستان ڈراما اور فلم انڈسٹری کے بہت ہی ٹیلنٹڈ اور ورسٹائل ایکٹر ہیں، انہوں نے فلم سیڈلنگز سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی جبکہ ان کے بہترین ڈراموں میں ڈائجسٹ رائٹر، عشقیہ، من مائل اور راز اُلفت شامل ہیں، انہوں نے فلم لیجنڈ آف مولا جٹ میں بھی کام کیا اور لوگوں نے اس فلم میں ان کا کردار بے حد پسند کیا۔
