شرمیلا فاروقی کے سوشل میڈیا پر ہیلووین لک کے چرچے

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی جوکہ ہر سال ہیلوین پر اپنی منفرد لُک کے ساتھ مداحوں کو سرپرائز دیتی ہیں، اس مرتبہ بھی انھوں نے ہیلووین کے موقع پر ’’جوکر‘‘ کا روپ دھار کر اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی جوکہ کافی وائرل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین ان کی نئی لُک پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 31 اکتوبر کو ہیلووین کا تہوار منایا جاتا ہے اس تہوار کیلئے لوگ خود کو مغربی کلچر کے تحت بھوتوں، چڑیلوں، انسانی روحوں، ڈھانچوں اوردیگر خوف ناک کرداروں جیسے روپ میں دھارتے ہیں اس موقع پر گھروں کو بھی سجایا جاتا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اس ہیلووین پر بھی پیچھے نہ رہیں اور اس تہوار کو منانے کیلئے جوکر انداز اپنا لیا، جس کی تصاویر شرمیلا نے انسٹاگرام ایپ پر بھی شیئر کی ہیں، شیئر کی گئی تصویروں میں شرمیلا کو گرے اور بلیک کلر کے جوکر سوٹ میں لال رنگ کے مصنوعی دھاگوں کے ساتھ خوفناک دو پونیاں باندھے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب شرمیلا کا سیاہ کنٹراسٹ کیا گیا میک اپ بھی ان کی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے کافی ہے۔شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں شرمیلا نے لکھا کہ کیا آپ بھی بےوقوف جوکر بننے کی ہمت کرسکتے ہیں؟ اس روپ میں بہت مزاحیہ لگ رہی ہوں لیکن میرا ارادہ ڈرانے کا ہے، شرمیلا کے اس سے قبل بھی کئی ہیلووین لُکس وائرل ہوچکے ہیں، اس بار بھی شرمیلا کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے کہیں صارفین کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں تو کہیں ان کے اس لک پر تنقید بھی کی جا رہی ہے، خیال رہے کہ اداکاری کی خواہش رکھنے والی سیاسی رہنما اس سے قبل 2020 میں بھی ہیلووین کے موقع پر بھوت کے روپ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ حال ہی میں ایک فیشن ڈیزائنر کے لیے ماڈلنگ کرتی بھی دکھائی دیں۔ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو مختلف ممالک میں اکتوبر کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے۔اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک روپ دھار کر اور عجیب و غریب ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔
