جنرل باجوہ نے ملک میں مارشل لا لگانے کا فیصلہ کرلیا تھا  : فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کے وقت جنرل قمر باجوہ نے مارشل لاء کی پوری تیاری کی تھی۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو پی ٹی آئی نے قانونی اور آئینی طور پر روکنےکی کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی سے بدلا لینا ہوتاتو آرمی چیف کےلیے بہت ہی آسان تھا،لیکن اس نیک نیت شخص نے جمہوریت کو پروان چڑھایا۔

فیصل واؤڈا نے کہاکہ یہ بڑی غلط بات ہےکہ فوج کے ساتھ بند کمروں میں جا کر معافیاں بھی مانگیں اور باہر جا کر گالیاں بھی دیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے خط لکھا لیکن ان کی پارٹی نے ہی اس کی توثیق نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پچھلے پچھتر سال سے اکھاڑا بن گئی ہے ، یہ ایک ڈرامے بازی کا ،جھوٹ فریب بیچنے کا،ایک دوسرے کو گالی دےکر گلے ملنے کا،لپٹ کر لیٹ کر سمجھوتے کرنے کا بازار ہے اس میں ہم ایکٹنگ کرتےہیں اور اس ایکٹنگ کے بعد ہم آپ کے ٹاک شوز میں آتے ہیں ۔

فیصل واؤڈا نے کہاکہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنےگا اور نہ ہی اب کوئی دھرنا ہوگا۔علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کےخلاف جو زبان استعمال کی اس کے بعد گرینڈ الائنس کا سوچنا بےوقوفی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری جو سب کچھ کررہا ہے،میرا دوست ہے،آپ کیا سمجھتےہیں خود کررہا ہے؟ آپ یہ کیوں نہیں سوچ رہےکہ عمران خان کی آشیر باد اس کو حاصل ہے۔

عمران خان آج اگر جیل میں ہیں تو اپنی وجہ سے ہیں : سعد رفیق

فیصل واؤڈا نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس دما دم مست قلندر کا وقت ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک ایسےہی چلےگا ہمیں جو بل پاس کرنا ہوگا کریں گے، قانون سازی میں اپوزیشن سے ووٹ بھی لیں گےاور احتجاج کرنےوالوں کو بھی روکیں گے۔

Back to top button