مبینہ طور پر اغوا سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے

 گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے ہیں۔گھر واپسی کے بعد اپنے بیان میں جبران ناصر نے کہا کہ میں خیریت سے گھر واپس آگیا ہوں، تمام دوستوں، صحافیوں، وکلا، بارکونسلز، سول سوسائٹی اور سیاست دانوں کا شکریہ، تمام لوگوں کی دعاؤں اور کاوشوں سے گھرواپس پہنچا ہوں۔آپ سب میرے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہے، آپ سب نے میری واپسی کو یقینی بنایا، وہ عزم اب بھی قائم ہے اور جدو جہد بھی جاری رہے گی۔

پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ پولیس ٹیم کچھ دیر بعد جبران ناصر سے ملاقات کرے گی۔خیال رہے کہ جبران ناصرکی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔

Back to top button