8 طلبا کرونا میں مبتلا ہونے پر سرکاری سکول 6 فروری تک بند

لاہور میں سرکاری سکول کے 8 طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے سرکاری سکول 6 فروری تک بند کر دیئے۔
پنجاب میں کرونا کے 4 لاکھ 74 ہزار 208، سندھ میں 5 لاکھ 38 ہزار 196، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 90 ہزار 578، بلوچستان میں 34 ہزار 277، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 604، اسلام آباد میں ایک لاکھ 25 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 70 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 76 ہزار 719 مریض صحتیاب ہوچکے، ایک ہزار 375 کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا ٹیسٹ کرنے والا انوکھا سمارٹ فون متعارف
پنجاب میں 13 ہزار 139، سندھ میں 7 ہزار 800، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 994 اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
