پنجاب میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیرغور نہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنرراج کی کوئی تجویز زیرغورنہیں،تاہم صوبائی حکومت سے جان چھڑانے کيلئے ايم پی ايزسے رابطے ميں ہيں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر صوبے میں جا رہے ہیں، وفاقی حکومت پوری طرح سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم ہے، عمران خان کے دور میں کسی بھی قدرتی آفت پر اس طرح کام نہیں ہوا، ایک جماعت سیلاب کی آفت کے دوران بھی سیاست کررہی ہے، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے، مختلف صوبوں میں حکومت ہے، پی ٹی آئی کو جلسے بند کرکے متاثرین کی امداد کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، صوبائی انتظامیہ محض جلسے کامیاب کرنے میں مصروف رہی ہے، بدقسمتی ہے کہ ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کر رہا ہے، تحریک انصاف کے ایک جلسے پر 25سے 30کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں، اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی یہ رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کرتی۔

قائد اعظم کو شہباز شریف اور آصف زرداری کا خراج عقیدت

انکاکہناتھا کہ نااہلی میں پرویز الہٰی عثمان بزدار کو بھی پیچھے چھوڑ گئے، پنجاب میں ادویات کی قلت ہو گئی ہے، ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا، بتایا جائے کس کے کہنے پر فرح گوگی کے کیسز بند کئے گئے، اينٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی کو کيوں تبديل کيا گيا، کيا پنجاب حکومت کا حصول خود کو اين آر او دينا تھا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ کیا ہیروں کی تجارت میں فرح گوگی کا کوئی کردار نہیں، فرح گوگی اور ان کے خاوند کو پاکستان کیوں نہیں لایا جا رہا، فرح گوگی اور ان کے خاوند کا کمایا گیا پیسہ ان ہی کے فائدے کیلئے تھا، پنجاب ميں گورنرراج کی کوئی تجويز زيرغور نہيں ليکن موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کيلئے کوشاں اور ايم پی ايز سے رابطے ميں ہيں۔

Back to top button