امریکا میں میکسیکو سے درآمدہری مرچ خطرناک قرار

امریکی صحت کے حکام نے میکسیکو سے درآمد کی گئی ہیلاپینو (ہری مرچوں کی ایک قسم) کو سلمونیلا کی وبا سے منسلک کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وبا کے باعث امریکا کی 27 ریاستوں میں 345 افراد بیمار ہو چکے ہیں جبکہ 36 افراد کو اسپتال داخل کرنا پڑا ہے تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اشیائے خوردونوش کا یہ خطرہ مخصوص ہیلاپینو مرچوں کی ایک کھیپ سے ہے جو میکسیکو کی ریاست سینالوا سے آئی ہے اور کمپنی کوسٹ سٹرس ڈسٹریبیوٹرز کے ذریعے تقسیم ہوئی ہے۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کمپنی نے متاثرہ مرچیں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔

Back to top button