بڑھتی آبادی صحت کے نظام کےلیے بڑا چیلنج ہے : وفاقی وزیر صحت

 

 

 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر قابو پانا ضروری ہے، بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے نظامِ صحت کےلیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، کیونکہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی صحت کے شعبے پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت اور غذائیت سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے پر کام جاری ہے اور بیماریوں سے بچاؤ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں بےقابو اضافہ بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے، پاکستان کا موجودہ نظامِ صحت زیادہ تر علاج تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

 

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں بیماریوں کے انتظار کے بجائے پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کی طرف جانا ہوگا،صرف ہسپتال بنانا اور ڈاکٹرز بھرتی کرنا کافی نہیں، پورا ایکو سسٹم بدلنا ہو گا۔

مصطفیٰ کمال نے مزیدکہا کہ وزارتِ صحت نے عالمی ماہرین کی مدد سے نئی ہیلتھ سٹریٹجی تیار کرلی ہے،ہمارا مقصد ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنا اور عوام کو تندرست رکھنا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہمارا ہیلتھ کیئر ایک سک کیئر سسٹم ہے،ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانےکی ضرورت ہے،ہمارے پاس ہسپتالوں،ڈاکٹرز، میڈیکل سٹاف،صاف پانی اور ادویات کی کمی ہے۔

 

 

Back to top button