ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شہزادہ اکبر کو منہ توڑ جواب

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے حریم شاہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد ٹک ٹاک سٹار نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کےکیسوں پر توجہ دیں۔
یاد رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اب حریم شاہ کے احتساب کا وقت شروع ہو گیا ہے اور وطن واپسی پر اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب حریم نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کو سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو میں ہزار بار کروں گی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیسوں پر توجہ دیں، شہزاد اکبر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تو لندن سے ہلا نہیں سکے، اور میرے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
حریم نے کہا کہ شہزاد اکبر جیسے حکومتی گزرا روز منہ اٹھا کر کہتے ہیں کہ ہم نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لےکر آئیں گے، لیکن وہ آج تک سوائے باتوں کے کچھ بھی نہیں کر سکے، میں تو ایک معمولی شخصیت ہوں، لیکن شہزاد اکبر جیسے شخص سے خائف نہیں یوں گی، انہوں نے کہا کہ میں لندن میں ‘چِل’ کر رہی ہوں، اور شہزاد اکبر جیسے پاکستان میں جل رہے ہی
۔ انہوں نے کہ اگر شہزاد اکبر اکبر میرے خلاف جھوٹے منی لانڈرنگ کے الزامات پر کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ برطانیہ میں ثبوت چلےگا، باتیں نہیں، انہوں نے کہا کہ میں کیسوں اور دھمکیوں سے نہیں گھبراتی، بلکہ کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ خود مشہور ہونے کے لیے شہزاد اکبر نے میرے خلاف خط برٹش حکام کو خط لکھنےکی بات کی ہے، میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ خط لکھ کر دیکھ لیں، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستانی سینئر اداکار رشید ناز انتقال کرگئے
حریم شاہ نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تو پاکستانی پاسپورٹ کی بے قدری میں اور بھی اضافہ ہو گیا یے۔ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر گرتی جا رہی ہے۔ ایسے میں اگر میں نے یہ کہہ دیا ہے کہ پاکستان سے بیرون ملک منی لانڈرنگ ہوتی ہے تو اس میں کونسی غلط بات ہے۔
ایک سوال۔پر حریم نے کہا کہ میں ایف آئی اے سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ پاکستانی حکام کے خط کو برٹش حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، انہون نے کہا کہ جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے۔
اس موقعے پر لندن میں حریم شاہ کے منہ بولے بھائی دانیال ملک نےکہا کہ میں نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کرکےکہا تھا کہ حریم سے کچھ پوچھنا ہے تو حاضر ہیں، پولیس نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے انٹرویو میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔
یاد رہے کہ حریم شاہ نے حال ہی میں کراچی سے لندن سفر کے بعد ہزاروں پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ بعدازاں جب ایف آئی اے حکام نے انکے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تو انہوں نے یہ موقف اپنایا کہ یہ پیسے تو دانیال ملک کے ہیں اور میں نے انکے دفتر۔میں بیٹھ کر انکے پیسوں سے جھوٹ موٹ کی منی لانڈرنگ کی ویڈیو بنائی تھی۔
