صحافی حسنین شاہ قتل، مرکزی ملزم عامر بٹ ڈیوس روڈ سے گرفتار

نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کو لاہور میں اُجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عامر بٹ سمیت 3مشکوک افراد کو ڈیوس روڈ شو روم سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیج دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ زیر حراست تین ملزموں سے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو روں ہفتے پیر کے روز لاہور کے جیل روڈ پر پریس کلب کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
