ہوائی کے آتش فشاں کی چٹانیں خزانہ اگلنےلگیں

سائنسدانوں نے انکشاف کیاہے کہ ہوائی کے آتش فشاں کی چٹانوں کے ایک تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ زمین اپنے مرکز میں موجود سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں سطح پر اُگل رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق زمین کی 99.99 فی صد سے زیادہ سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں (جیسے کہ رُوتھینیئم) کے ذخائر زمین کے دھاتی مرکز میں بند ہیں اور انسانی کی پہنچ سے بہت دور ہیں۔یہ دھاتیں مرکز میں تب قید ہوئی تھیں جب یہ سیارہ 4.5 ارب برس قبل وجود میں آیا تھا۔

محققین کا کہنا تھا کہ روتھینیئم جیسی قیمتی دھاتیں دھاتی مرکز میں بڑی مقدار میں موجود ہیں لیکن سیلیکیٹ مینٹل میں ملی ہوئی ہیں۔

تحقیق کے شریک مصنف نِلس میسلنگز کا کہنا تھا کہ مطالعے کا ڈیٹا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زمین کے مرکز میں موجود مواد بشمول سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں، سطح زمین پر آرہی ہیں۔زمین کے مرکز سے خارج ہونے والا انتہائی گرم اربوں کھربوں میٹرک ٹن مواد زمین کی سطح پر آکر ہوائی جیسے جزیرے وجود میں لاتا ہے۔

Back to top button