ملک بھر میں بارشں، برفباری، کئی علاقوں میں بجلی منقطع

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقو ں میں آج سے برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پر پانی بھی جمع ہو گیا۔

کرونا سے مزید 12 اموات، 6 ہزار سے زائد نئے کیس

ادھر شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ ملتان، رحیم یارخان ،لودھراں ،حافظ آباد، کمالیہ، وہاڑی ، گوجرہ سمیت پنجاب میں بھی بادل خوب برسے، مسلسل بارش سے درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Back to top button