مہوش حیات کس ہالی ووڈ اداکار سے ہیں شادی کو تیار؟

معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی کیلئے ہاں کر دی ہے، لیکن کس سے؟ خبر یہ ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہالی ووڈ سپر سٹار لیونارڈو ڈیکاپریو کو دل دے بیٹھی ہیں، اور اس بات کا اظہار اداکارہ کی جانب سے ٹی وی پروگرام کے دوران کیا گیا ہے۔ مہوش نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ شادی کریں گے تو صرف لیونارڈو سے اوروہ کسی پاکستانی کے ساتھ شادی نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور سیکسی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کے قدرتی حسن کی وجہ سے ہر دل پھینک نوجوان ان سے شادی کے لیے تیار نظر آتا ہے۔ 33 سالہ فوٹو جینک پاکستانی اداکارہ اس وقت پاکستانی فلم انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ ہیں اور سال میں صرف ایک پاکستانی فلم میں کام کرتی نظر ہیں۔
100 بچوں کے قاتل جاوید پر بنی فلم ریلیز کرنے کا اعلان
وہ فلموں کے علاوہ ٹاپ برانڈز کے ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کرتی نظر آتی ہیں جن کے عوض وہ بھاری معاوضہ بھی وصول کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ مہوش حیات حکومت پاکستان کی جانب سے اپنی خدمات کے اعتراف میں اعلی ترین سرکاری ایوارڈز بھی وصول کر چکی ہیں۔
تاہم اتنی ڈیمانڈ میں ہونے کے باوجود مہوش حیات نے ابھی تک شادی نہیں کی جبکہ ان کی والدہ کے لیے کسی اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔ دوسری جانب مہوش اپنے انسٹا گرام پر 24 گھنٹے فعال رہتی ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں کے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی شادی کے سوال پر کہا ہے کہ میں ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈیکاپریو کو پیشکش کرتی ہوں کہ وہ جب چاہیں مجھ سے شادی کر سکتے ہیں، اداکارہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ پاکستان میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس کو میں اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں۔
