کرونا سے مزید 12 اموات، 6 ہزار سے زائد نئے کیس

ملک بھر میں کرونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگے، مزید 12 افراد جان کی بازی ہارگئے، 6 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، اسلام آباد کے 6 سیکٹر سمیت 24 گلیوں کو سیل کر دیا گیا۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 58902 ٹیسٹ کیے گئے، 6540 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد رہی، این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی۔

1119 افراد کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونیوالے افراد کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہوگئی۔

ملک بھر میں بارشں، برفباری، کئی علاقوں میں بجلی منقطع

بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد کے 6 سیکٹر سمیت 24 گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے، مختلف سیکٹرز کی ان گلیوں کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12 بجے سیل کیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر میں کرونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Back to top button