پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا

پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس C سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ہیپاٹائٹس کے موضوع پر عالمی ماہرین کیساتھ کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کا کہنا تھا پہلے مصر اس مرض سے متاثرہ نمبر ون ملک تھا لیکن مصر نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت سات سال میں ہیپاٹائٹس پر قابو پاکر اس سال ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( W.H.O) کے ساتھ ہیپاٹائٹس سے پاک ملک ہونے کا درجہ حاصل کرنے کی درخواست فائل کر رہا ہے، مصر اس بیماری سے پاک ہونے کے بعد پاکستان اب دنیا بھر میں نمبر ون ملک ہوگیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر پاکستان میں گردوں اور جگر کے امراض اور ٹرانسپلانٹ کے ادارے (P.K.L.I)کے بورڈ کے سربراہ بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6سال سے ہم نے (P.K.L.I)کے محاذ سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی مہم شروع کررکھی ہے، پہلے پنجاب میں اور پھر ملک بھر میں دائرہ وسیع کیا۔ سابق چیف جسٹس کے دور میں ان کے ہاتھوں انتہائی ناروا سلوک اور اپنی پاکستان کیلئے رضاکارانہ خدمات چھوڑ کر امریکا واپسی کے مرحلے کے بارے میں بھی بتایا۔

امراض گردہ اور جگر کے ماہر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ شہباز شریف نے وزیراعظم بننے پر ان سے رابطہ کرکے واپسی کیلئے کہا اور

ذہین سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا

اب ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے کام شروع ہوچکا ہے اور پاکستان کے اس ادارے کو متحرک کردیا گیا ہے۔

Back to top button