ہیلری کلنٹن سکرٹ اتار کر پینٹ پہننے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

امریکہ کی سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹں نے فوٹو گرافروں کی شرارتوں سے تنگ آ کر سکرٹ پہننا ہی چھوڑ دیا ہے اور اب صرف پینٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیلری کلنٹن نے اس بات کا انکشاف سی بی ایس سنڈے کو انٹرویو کے دوران کیا، ہیلری نے بتایا کہ جب برازیل کے دورے پر فوٹوگرافروں نے انکی سکرٹ کے نیچے سے بھی تصاویر بنا لیں تو انھوں سکرٹ پہننا ہی چھوڑ دیا کیونکہ انہیں یہ خدشہ لاحق ہو گیا تھا کہ فوٹوگرافروں کے ہاتھ انکی سکرٹ کو کوئی اور تصویر دوبارہ میڈیا میں نہ آ جائے۔
سابق امریکی صدر اور وزیر خارجہ بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن نے بتایا کہ انہون نے سکرٹ کے بجائے پینٹ سوٹ پہننا کیوں شروع کیا، ہیلری کے مطابق برازیل کے دورے کے دوران انہون نے کریم کلر کی سکرٹ پہن رکھی تھی جس کی فوٹو گرافرز نے نیچے سے تصاویر بنا لیں۔ ہلیری کلنٹن نے بتایا کہ میں صوفے پر بیٹھی تھی جب کچھ فوٹوگرافر نے میری تصاویر بنائیں اور بعد میں پتہ چلا کہ میری سکرٹ کے نیچے والا زیرجامہ میڈیا میں وائرل ہو چکا تھا۔ اس کے بعد زیر جامے بنانے والی ایک برازیلین کمپنی نے میرے زیرجامہ کی تصاویر کو اپنے اشتہارات میں استعمال کیا۔
ایرانی عدالت نے2 ہم جنس پرست خواتین کوموت کی سزا سنا دی
ہیلری کلنٹن کے بقول اچانک وائٹ ہاؤس کو ان بل بورڈز کے بارے میں اطلاعات ملنا شروع ہوگئیں جو مجھے بیٹھا ہوا دکھا رہے تھے، میں نے سوچا کہ میری ٹانگیں جڑی ہوئی ہیں لیکن جس طرح تصوریر بنائی گئی اس میں کچھ دکھائی دے رہا تھا اور تب سے میں نے ہر وقت فوٹوگرافروں کی موجودگی کا بھی خیال رکھنا شروع کر دیا۔
سابق صدارتی امیدوار نے بتایا کہ میں سٹیج پر ہوتی تھی، سیڑھیاں چڑھ رہی ہوتی تھی اور فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد نیچے ہوتی تھی، لہذا میں یہ برداشت نہیں کر سکتی تھی، اس لیے میں نے پتلون پہننا شروع کر دی اور سکرٹ سے جان چھڑوا لی۔
