ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی 51 برس کی ہو گئیں

ہالی ووڈ کی آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ اداکارہ، ہدایت کار اور انسان دوست شخصیت انجلینا جولی 51 برس کی ہو گئی ہیں۔
جولی دنیا بھر میں اپنی اداکاری، سماجی خدمات اور انسانی حقوق کے لیے سرگرمیوں کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
انجلینا جولی کی فلمیں دنیا بھر میں 7 ارب کے قریب ڈالر کا بزنس کرچکی ہیں، وہ 2001 میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بنیں، اس حیثیت سے انہوں نے دنیا کے مختلف خطوں میں پناہ گزینوں اور متاثرہ افراد کے لیے 60 سے زائد دورے کیے اور انسانی مسائل پر عالمی توجہ مبذول کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پانچ دہائیوں سے زائد عمر میں بھی انجلینا جولی ہالی ووڈ کی بااثر ترین شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے اداکاری، ہدایت کاری اور انسانی خدمت کے شعبوں میں اپنی الگ پہچان قائم کی ہے۔
